18 مئی 2014 - 14:40
اگر مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں تو اسرائیل دو دنوں میں ختم ہوجائے گا

ایرانی پارلیمنٹ میں تہران کے نمائندے نے کہا موجودہ دور میں دنیائے اسلام کی مشکل اسرائیل نہیں بلکہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ہے انہوں نے کہا اگر مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں تو اسرائیل دو دنوں میں صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے علی مطہری نے صوبہ گیلان میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا شہادت اعلی اسلامی اہداف کے لئے آگاہانہ موت کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا شہادت کیلئے دو شرطیں ہیں؛ ایک آگاہانہ اور دوسری اعلی اسلامی اہداف۔
انہوں نے کہا جو شخص خدا کو قبول نہیں کرتا ہے اگر اس کی موت عدل و انصاف کے دفاع میں ہی کیوں نہ ہو اسے شہید نہیں کہا جائے گا۔ علی مطہری نے کہا اگر کوئی شخص اسلامی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے آمادہ ہی نہ ہوتو اسے بھی شہید نہیں کہا جائے گا۔
علی مطہری نے کہا شہداء بشریت کیلئے روش چراغ ہیں۔ انہوں نے حضرت زینب(س) کی شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت زینب(س) کی زندگی تمام خواتین اور مردوں کیلئے نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا حضرت زینب(س) نے کربلا میں اپنے عزیز و اقارب کی شہادت کے باوجود دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شکست قبول نہیں کی۔ علی مطہری نے کہا ہمیں اہل بیت(ع) کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔
علی مطہری نے حضرت علی(ع) کی میلاد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت علی(ع) ایک انسان کامل ہیں تمام افراد کو چاہئے کہ وہ حضرت علی(ع) کو اپنے لئے نمونہ قرار دیں۔
انہوں نے کہا کوئی انسان، انسان کامل نہیں بن سکتا لیکن ایک اچھا انسان بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا معاشرے میں امیرالمومنین حضرت علی(ع) کی سیرت کی ترویج کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہئے۔
علی مطہری نے کہا آج دنیائے اسلام کی مشکل اسرائیل نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے درمیان موجود اختلافات سب سے بڑی مشکل ہیں اور اگر مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں تو دو دنوں کے اندر ہی اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

.....

/169